شائع 23 جنوری 2016 08:24am

سلمان ہوئے شدید مشکل کا شکار۔۔۔

ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ خان اس وقت مشکل کا شکار ہوگئے جب مہا راشٹر حکومت نے ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گز شتہ سال دس دسمبر میں سلمان خان کو ممبئی ہائی کورٹ نے ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کردیا تھا ۔
لیکن اب مہاراشٹر حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے استغاثہ کے شواہد کو ٹھیک سے نہیں دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ سلمان خان پر دوہزار دو میں نشے کی حالت فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے اس حادثے میں ایک شہری ہلاک ہو گیا تھا۔

Read Comments