شائع 23 جنوری 2016 10:27am

کون ہونگی دھوم 4کی ہیروئن۔۔۔

ممبئی:بولی وڈ کی مشہور فلمی سیریز دھوم کی پورے بھارت میں خوب دھوم ہے اس سیریز کی اب تک تین فلمیں شائقین کے دلوں پر راج کر چکی ہیں۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق یش راج بینر کے تحت بننے والی فلمی سیریز دھوم اپنے پہلے حصے سے شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہے دھوم سیریز کے اب تک تین پارٹ شائع ہو چکے ہیں آخری حصے میں بولی وڈ کے مشہوراداکار عامر خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا ،یہ فلم دوہزار چودہ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی۔

دھوم سیریز کی کہانی ایک ایسے چور کے گرد گھومتی ہے جو اتنی صفائی سے وارداتیں انجام دیتا ہے کہ پولیس کو اسے پکڑنا ناممکن ہوجاتا ہے،فلم کے ہر حصے میں پولیس کا کردارمشہور اداکار ابھیشیک بچن ادا کرتے ہیں جبکہ چور کا مرکزی کردار ہر بار مختلف اداکار وں سے کروایاجاتا ہے۔

دھوم تھری کی ریلیز کے ساتھ ہی دھوم 4 کے چرچے میڈیا پر ہورہے تھے کہ اس بار فلم میں مرکزی کردار کس کے حصے میں آئے گا۔

فلم کے ہیرو کا انتخاب تو ابھی ہوا نہیں لیکن ہیروئن کے لئے آدیتیہ چوپڑا نے بولی وڈ کی دلکش اداکار ہ پرینیتی چوپڑا کا انتخاب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ دھوم سیریز میں اب تک جان ابراہیم،ریتیک روشن، عامر خان ، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

Read Comments