کیبل کو ڈیجیٹل کرنا آسان کام نہیں ، صدر سی او اے

اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2015 03:44pm

لاہور: کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ملک فرقان غیاث کا کہنا ہے ڈیجیٹلائزیشن کیلئے دی گئی پیمرا کی اکتیس دسمبر کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک فرقان کا کہنا تھا کہ کیبل کو ڈیجیٹل کرنا آسان کام نہیں، اس کیلئے ہر کیبل آپریٹر کو دو کروڑ روپے کا سسٹم اور سیٹ اپ باکسز درکار ہیں جو پاکستان میں دستیاب نہیں، سیٹ اپ باکسز بیرون ملک سے منگوائے جائیں تو بارہ ہزار کروڑ کا سرمایہ ملک سے باہر جائے گا، ان کامزید کہنا تھا کہ حکومت اس معاملے میں واضح پالیسی بنائے اور اس کام کیلئے وقت دیا جائے۔

Read Comments