شائع 11 ستمبر 2017 03:06pm

فلم دنگل کی ہانگ کانگ میں حکومت برقرار

بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم دنگل کا ہانگ کانگ میں سنیما مداحوں پر راج برقرار ہے جس کا واضح ثبوت باکس آفس پر اس کی کمائی ہے۔

فلم نےباکس آفس پر 15کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

نامور فلم ناقد اور بزنس  تجزیہ کار ترن آدرش نے پیر کےروز ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی۔

گزشتہ برس 23دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم دنگل، پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔

فلم میں عامر خان کے علاوہ ساکشی تنور، فاطمہ ثنا شیخ ، ثانیہ ملہوترا اور زئرا وسیم نے اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments