ویٹرن اداکار ٹام آلٹر چوتھی اسٹیج کے کینسر میں مبتلا
ویٹرن تھیٹر اور فلمی شخصیت ٹام آلٹر چوتھی اسٹیج کے اسکن کینسر میں مبتلا ہیں۔
پیر کے روز ان کے بیٹے جیمی نے بتایا کہ اداکار ممبئی کے ایک اسپتال میں چوتھی اسٹیج کے اسکن کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں۔
اپنے والد سے متعلق غلط خبروں کہ وہ چوتھی اسٹیج کے بون کینسر میں مبتلا ہیں، پر افسردہ ان کے بیٹے جیمی کا کہنا تھا کہ انہیں اسقواموس سیل کارسینوما(ایک قسم کا جِلد کا کینسر)ہے۔یہ وہی چیز ہے جو بد قسمتی سے گزشتہ برس بھی ہوا تھا جس کی اس وقت متعدد وجوہات کی بنا پر تشخیص نہیں ہو سکی تھی، اب پھر واپس آگئی ہے۔
جیمی نےکہا کہ گزشتہ برس ٹام آلٹر کو اس حالت کے سبب اپنا انگوٹھا کٹوانا پڑا تھا۔ اب وہ چوتھی اسٹیج میں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹام آلٹر ایک ہفتے سے ممبئی کے سیفی ہاسپٹل میں داخل ہیں۔ وہ کینسر کو ہرانے کی ہمت دِکھا رہے ہیں۔ ان کی جتنی ممکن ہو سکتی ہے اتنی بہتر دیکھ بھال ہو رہی ہے۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز