آرمی چیف راحیل شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

شائع 23 جنوری 2016 11:16am

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں ملکی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورہیڈکوارٹرز پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حیات الرحمان،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار،ڈی جی ایم آئی سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی،اجلاس میں آپریشن ضرب عضب،پاک افغان بارڈر مینجمنٹ،انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

Read Comments