سیاسی اکابرین سی پیک کو کالا باغ ڈیم نہ بنائیں،خواجہ سعد رفیق

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2016 02:01pm

لاہور:وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں سیاسی اکابرین پاکستان چائینہ اقتصادی راہداری منصوبے کو کالا باغ ڈیم نہ بنائیں۔ جن کو ریلوے کے ہجے نہیں آتے وہ ریلوے پر بیان داغ رہے ہیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ریلوے اور اس کے ذیلی ادارے پراکس کے درمیان اسٹیشنز اور ٹرینوں کی برانڈنگ کے معاہدے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی اکابرین سی پیک کو کالا باغ ڈیم نہ بنائیں،سی پیک سے ریلوے کو بھی ساڑھے تین بلین ڈالر کا شیئر ملا ہے،جو ایل ایم ون پر خرچ کیا جائے گا۔ جو لوگ ریلوے کے ہجے نہیں جانتے وہ اس پر بیان داغ رہے ہیں۔

رائل پام کلب کے ساتھ ریلوے کے تنازعے کے حوالے سے وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ اگر کیس سپریم کورٹ میں نہ ہوتا تو وہ کب کا ایکشن لے چکے ہوتے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو پشاور میں میٹرو بس چلانے کے لیے ریلوے کی زمین نہیں دے سکتے۔

وزیر ریلوے نے درجہ اول سے گیارہ تک کے ملازمین کے لئے انتالیس کروڑ روپے کے پیکیج کا بھی اعلان کیا جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔

Read Comments