کراچی:کارروائی میں تین بھتہ خورگرفتار

شائع 23 جنوری 2016 01:44pm

کرااچی:کراچی میں سی پی ایل سی اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی میں تین بھتہ خورگرفتارکرلئے گئے۔ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابالاڈلہ گروپ سے ہے۔

سی پی ایل سی اورایس آئی یونے ماڑی پورروڈ پرمشترکہ کارروائی میں تین ملزمان گرفتارکر لیے۔ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق گرفتار ملزمان میں تنویرولدمحمد صدیق،عاقل عباس ولدعباس اورکامران ولد محمد اسلم شامل ہیں۔ملزمان ماڑی پورروڈ پرکاروباری افراد کودھمکی آمیزخطوط،گولیاں،اورخون آلود کفن بھیج کربھتہ طلب کرتے تھے ۔

فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ملزمان سے اسلحہ اورموبائل فونزبھی برآمد کرلئے گئے۔ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں بھتہ وصولی کے مقدمات درج ہیں۔

Read Comments