میکال زوالفقار کے بھائی نےسوشل میڈیا پر دھوم مچادی
پاکستانی مشہور اداکار اور ماڈل میکال زوالفقار اپنی جاندار اداکاری کے باعث لوگوں میں بیحد مشہور ہیں ، ان کا شمار شوبز انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو طویل عرصے سے اس انڈسٹری سے منسلک ہیں۔ میکال خبری دنیا سے الگ تھلگ رہتے ہیں اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کبھی سوشل میڈیا پر سرگرم نظر نہیں آئے، کچھ عرصہ قبل ان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کی خبر نے لوگوں کو رنج میں مبتلا کر دیا تھا اس کے علاوہ شاید ہی کوئی ایسی پوسٹ ہو جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کےحوالے سے کوئی بات کی ہو۔ ان دنوں میکال زوالفقار لندن میں اپنی بھائی (جمال اندریس زوالفقار) کے ہمراہ ہیں اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ان کے بھائی بھی برطانوی تھیٹر میں بطور اداکار ، گلوکار اور ڈانس کے زریعے لوگوں میں بیحد مشہور ہیں، میکال کے طرح وہ بھی ایک بہترین اداکار ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا میکال کے بھائی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کب قدم رکھیں گے اور اپنے کرئیر کا آغاز کہاں سے کریں گے، حالیہ ان سے ملاقات کے بعد میکال نے اپنے بھائی کے لئے ایک پیغام دیا جسے پڑھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بھائی سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ جمال ہو بہو میکال کی کاپی ہیں اور شک ہونے لگتا ہے کہ یہ میکال کے جڑواں بھائی ہیں خیال رہے کہ میکال نےنجی چینل کے بہت سے ڈراموں میں کام کیا اور بیحد شہرت حاصل کی ان کے مشہور ڈراموں میں ، دیار دل، سنگ مرمر اور سنگت شامل ہیں۔