بولی وڈ اسٹار سنجو بابا نے نحوست اور ڈپریشن سے نجات کیلئے پاکستانی عامل صوفی جمیل کے مزار پر حاضری دی ہے۔
عام طور پر مشہور شخصیات اور اسٹارز کے درمیان سکون کیلئے یا ڈپریشن سے بچنے کیلئےضرور کسی نہ کسی بزرگ یا عاملوں کے پاس جانے کا رجحان پایا جاتا ہے، بولی وڈ میں سنجو بابا بھی انتہائی عروج دیکھ چکے ہیں تاہم ابھی وہ تنزلی کا شکار ہیں۔ اب انکو بولی وڈ میں کام ملنا بھی بند ہوگیا ہے۔
کام کی بندش کی سبب بھی وہ مزید ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے خود کو ڈپریشن سے نکالنے کیلئے پاکستانی عامل صوفی جمیل سے رابطہ کیا ہے اور ان کے آستانے پر حاضری دی ہے۔
سنجو بابا کی آستانے پر حاضری کی تصویر بھی وائرل ہوگئی اور مداح اسکو دلچسپی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامل جمیل ان کے سر پر ہاتھ رکھ کر کچھ دم کررہے ہیں۔
تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ سنجو بابا کو صوفی جمیل کی بدولت نحوست سے چھٹکارا مل بھی سکے گا یا نہیں۔