شائع 23 جنوری 2016 02:30pm

فلم دی ریوونینٹ کا پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا امکان

لاس اینجلس:امریکی باکس آفس پر کل ریلیز ہونے والی فلمیں شائقین کا دل کچھ خاص جیت نہیں سکیں ،فلم ڈرٹی گرینڈ پا،دی بوائے اور دی ففتھ ویو کا ٹاپ تھری میں شامل ہونے کا امکان نہیں،دی ریووینیٹ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے۔

گزشتہ روز فلم ڈرٹی گرینڈ پا،دی بوائے اور دی ففتھ ویو امریکی سینما گھروں کی زینت بنیں۔ جنہیں دیکھ کر شائقین کو کچھ خاص مزہ نہیں آیا۔ تینوں فلموں کے بارے میں فلم بینوں کا کہنا ہے کہ یہ فلمیں ویک اینڈ پر بھی کچھ خاص رنگ نہیں جماسکیں گی۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی فلم دی ریوونینٹ کے اس ویک اینڈ پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا امکان ہے۔

فلم دی ریووننٹ کی کہانی اٹھارہ سو بیس کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔فلم میں سپراسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو،ٹام ہارڈی اور کرسٹوفر جانز نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Read Comments