Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وفاقی وزیر برائے اقتصادی منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ کسی ایک سڑک کا نام نہیں بلکہ دونوں ممالک کی معیشت کو جوڑنے کا ذریعہ ہے۔لاہور میں پاکستان چائینہ اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس منصوبے کی بدولت اربوں ڈالر کی مزید بیرونی سرمایہ کاری ملک میں آئے گی۔ پہلے مرحلے میں گوادر پورٹ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ہی اکنامک زون قائم کرنے سے متعلق پالیسی مرتب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے چھوٹے صوبوں کے تحفظات کافی حد تک دور کر دیئے گئے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی کا دارومدار پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے وابستہ ہے۔ اگلے دس سال میں معاشی ترقی کی بدولت پاکستان دنیا میں ایک عظیم مملکت کے طور پر جانا جائے گا۔
لاہور:وفاقی وزیر برائے اقتصادی منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ کسی ایک سڑک کا نام نہیں بلکہ دونوں ممالک کی معیشت کو جوڑنے کا ذریعہ ہے۔
لاہور میں پاکستان چائینہ اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس منصوبے کی بدولت اربوں ڈالر کی مزید بیرونی سرمایہ کاری ملک میں آئے گی۔ پہلے مرحلے میں گوادر پورٹ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ہی اکنامک زون قائم کرنے سے متعلق پالیسی مرتب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے چھوٹے صوبوں کے تحفظات کافی حد تک دور کر دیئے گئے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی کا دارومدار پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے وابستہ ہے۔ اگلے دس سال میں معاشی ترقی کی بدولت پاکستان دنیا میں ایک عظیم مملکت کے طور پر جانا جائے گا۔