شائع 23 جنوری 2016 04:11pm

مجھے اپنی انڈسٹری پر فخر ہے،کیکو شردا

ممبئی: بھارتی مزاحیہ اداکار کیکو شردا کہتے ہیں کہ انہیں اپنی انڈسٹری پر فخر ہے۔

مشہور زمانہ پروگرام کامیڈی نائٹس و د کپل میں پلک کا کردار ادا کرنے والے چالیس سالہ اداکار کو بھارت کے مذہبی رہنماء کی پیروڈی کرنے پر تیرہ جنوری کو حراست میں لیا گیا تھا۔بعد از ایک لاکھ روپے ضمانت کے کیکو کو رہا کر دیا گیا۔

بالی ووڈ کی مشہور شخصیات رشی کپور، فرح خان،کپل شرما، ہما قریشی اور ویر داس نے اداکار کے گرفتار ہونے پر ناگواری کا اظہار کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیکو نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے مشکل وقت میں میرا ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ۔مجھے فخر ہے اس انڈسٹری کا حصہ ہونے پر۔

Read Comments