Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فیصل آباد:وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بزدل دہشتگرد نہتے لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں، دہشتگردوں کو ختم کرکے دم لیں گے۔ گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے بریک ڈاون ہوا تھا، جسکی انکوائری جاری ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ قومی سانحہ ہے۔ بزدل دہشتگرد نہتے لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں جن کا کوئی مذہب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو ہر صورت ختم کرکے دم لیں گے۔ وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ نندی پور پراجیکٹ میں پرانے دور کی کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔عابد شیر علی نے کہا کہ گدو پاور پلانٹ میں ٹرانسفارمر اڑنے سے آگ لگی اور بریک ڈاون ہو گیا جسکی تحقیقات جاری ہیں۔
فیصل آباد:وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بزدل دہشتگرد نہتے لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں، دہشتگردوں کو ختم کرکے دم لیں گے۔ گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے بریک ڈاون ہوا تھا، جسکی انکوائری جاری ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ قومی سانحہ ہے۔ بزدل دہشتگرد نہتے لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں جن کا کوئی مذہب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو ہر صورت ختم کرکے دم لیں گے۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ نندی پور پراجیکٹ میں پرانے دور کی کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔عابد شیر علی نے کہا کہ گدو پاور پلانٹ میں ٹرانسفارمر اڑنے سے آگ لگی اور بریک ڈاون ہو گیا جسکی تحقیقات جاری ہیں۔