کراچی :پاکستان میں ٹیبل ٹینس کی جونئیرکھلاڑی جدید اندازمیں روبوٹ سے ٹریننگ لینے لگیں۔
ملک میں زوال کے شکارٹیبل ٹینس کے کھیل کو ایک بار پھر بام عروج پر پہنچانے کے لئے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے جدید خطوط پرکام شروع کردیا، سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد میں روبوٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کی تربیت کا آغازہوگیا۔
روبوٹ سے بال خودکاراندازمیں کھلاڑی کی طرف آتی ہے، جس سے پلئیرزکی بنیادی تکنیک، فٹ ورک اوربیک فٹ پرشاٹس کوبہترکرنےکی اچھی مشق ہوجاتی ہے۔کیمپ میں شریک لڑکیوں کے مطابق اگراسطرح کی مشینوں سے پریکٹس کی سہولت ملتی رہے تو ان کے کھیل میں مزید نکھار آسکتا ہے۔کھلاڑیوں اور منتظمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کھیل کے فروغ کے لیے ٹیبل ٹینس روبوٹ پرسے ٹیکس ختم کیا جائے۔