شردھا بننے جارہی ہیں بیڈ منٹن اسٹار
اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ بڑی اسکرین پر سائنا نیہوال کا کردار اداکرناان کے کیریئر کا سب سے چیلنجنگ پروجیکٹ ہوگا۔
شردھا فی الحال 27سالہ لندن اولمپکس کی برونز میڈلسٹ کی زندگی پر مبنی فلم میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بیڈمنٹن کھیلنے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
بولی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں جب بھی کھیل سے متعلق کوئی چیز معلوم کرنی ہوتی ہے تو وہ سائنا کو ٹیکسٹ کرتی ہیں۔
جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا سائنا کو فلم میں کیمیو میں دیکھا جاسکے گا؟ تو ان کا جواب تھا'کام جاری ہے کچھ کہہ نہیں سکتے۔'
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض امول گپتے انجام دے رہے ہیں جنہوں نے ماضی میں اسٹینلے کا ڈبا، ہواہوائی اور اسنف جیسی فلمیں بنائی ہیں۔
بشکریہ زی نیوز
Read Comments