شائع 18 ستمبر 2017 04:30am

لکھنؤسینٹرل نے باکس آفس پر رفتار پکڑ لی

بولی وڈ اداکار فرحان اختر کی نئی فلم لکھنؤسینٹرل نے باکس آفس پر دھیمی شروعات کے بعد رفتار پکڑ لی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ فلم نے باکس آفس پر چار کروڑ سے زائد رقم بٹور لی ہے۔

فلم نے اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز باکس آفس پر ڈھائی کروڑ سے زیادہ رقم جمع کی۔ معروف سنیما ناقد  اور بزنس تجزیہ کار تران آدرش نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر ان اطلاعات کی تصدیق کی۔

رنجیت تیواری کی زیرِ ہدایت بننے والی فلم کو باکس آفس پر مزید بہتری دِکھانے کی ضرورت ہے۔

لکھنؤ سینٹرل میں فرحان اختر کے علاوہ گپی گریوال، ڈیانا پینٹی، دیپک ڈوبریال، انعام الحق، رونت رائے اور روی کسن نے اداکاری کے جوہر دِکھا ئے ہیں۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments