نیویارک : معروف پاکستانی نژاد برطانوی اداکار ریز احمد نے ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ ان کو یہ ایوارڈ ٹیلی ویژن مووی دا نائٹ آف میں بہترین اداکاری کی کیٹیگری میں دیا گیا ہے۔
متعلقہ کیٹیگری میں ان کے مقابل بینی ڈکٹ ، رابرٹ ڈی نیرو اور ایوان میک گریگر تھے۔
ایوارڈ جیتنے کے بعد انہوں نے ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تجربہ تمام ساتھی اداکاروں کے ساتھ قریب سے کام کرنے کا بہت اچھا رہا ہےاور وہ اپنا یہ ایوارڈ بھی ان کے نام کرتے ہیں۔
بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے فلموں میں مزید کردار متعارف کروانے پر زور دیا ۔ اس موقعے پر انہوں نے برطانوی اداکار ایڈ سکرین کی اداکاری کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ ان کیلئے کافی پرکشش تھی۔
Source: hollywoodreporter