شائع 18 ستمبر 2017 07:00pm

عامر خان کو اس روپ میں آپ پہچان نہیں سکیں گے

عامر خان کو بغیر کسی وجہ کے پرفیکشنسٹ نہیں کہا جاتا۔ دنگل سپر اسٹار کو گھُنگریالے بالوں اور ناک میں لونگ پہنے ان کی اگلی فلم ٹھگز آف ہندوستان کے سیٹ کے باہر دیکھا گیا ہے۔

عامر کی تصاویر آن لائن لیک ہوئیں جن میں انہیں پہچاننا مشکل ہے۔

ایک فین کلب کی جانب سے جاری ہوئی ایک تصویر میں ہم عامر کو میلے کپڑوں اور بکھرے بالوں میں دیکھ سکتےہیں۔

اپنی پچھلی فلم دنگل میں 50کی دہائی میں ماہویر سنگھ پھوگٹ کا کردار ادا کرنے کیلئے  عامر نے 40کلو وزن بڑھا لیا تھا۔

کردار کا تقاضہ تھا کہ وزن بڑھایا جائے اور انہوں نےبجائے کپڑوں کے اضافی پیڈز لگانے کے وزن بڑھانے کو چُنا۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ اور امیتابھ بچن بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments