پاکستان کی معاشی ترقی کی دنیا تعریف کررہی ہے،نواز شریف

شائع 24 جنوری 2016 06:43am

ڈیووس:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں پاکستان کی معاشی ترقی کی دنیا کے ممالک تعریف کررہے ہیں ، خواتین کو قومی ترقی میں برابر کا شراکت دار دیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈیووس سے جنیوا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی دنیا تعریف کررہی ہے اور اس کے بارے میں اچھی رائے قائم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیووس میں منعقدہ کانفرنس میں عالمی رہنماوٴں اور تاجروں سے ملاقات کا موقع ملا جس کے بعد پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یوتھ لون اسکیم میں پچاس فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مختص کیا ہے کیونکہ ہم قومی ترقی میں خواتین کو برابر کا شراکت دار دیکھنا چاہتے ہیں،اسی لیے خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کررہے ہیں۔

Read Comments