ہونٹوں کی سرجری ،تصویر شیئر کرنے کے بعد عائشہ کو تمسخر کا سامنا
بولی وڈ اسٹار عائشہ ٹاکیہ کو انٹرنیٹ پر اپنی تصویر شیئر کرنے کے بعد تمسخر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عائشہ ٹاکیہ کا شمار بولی وڈ کی خوبرو اداکاراوں میں ہوتا ہے تاہم اب وہ فلمی دنیا سے ہٹ کر اپنی ذاتی زندگی اور کاروبار کو توجہ دے رہی ہیں ، حال ہی میں انکی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔ تصویر میں ان کو پہچاننا انتہائی دشوار تھا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نےبھی اپنی پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔ اب دوبارہ عائشہ ٹاکیہ کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ہونٹوں کی سرجری کروانے پر تمسخر کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عائشہ نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ سلیولیس شرٹ اور پینٹ پہنے ہوئے ہیں تاہم تصویر شیئر ہونے کے فوری بعد ٹرینڈ ہونے لگی اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کو مبینہ طور پر ہونٹوں کی سرجری پر تمسخر کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک بھارتی جریدے سے کہا ہے کہ یہ اس وقت ہوا جب وا گوا میں اپنی فیملی کے ساتھ تھیں اور یہ دیکھ کر ان کی فوری ہی ہنسی چھوٹ گئی ۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس چیز کا سامنا خوش اسلوبی اور مسکراتے ہوئے کیا اور یہ جب رونما ہوا تو کس طرح انہوں نے ضرور اس حوالے سے اپنے خیالات انسٹاگرام پر شیئر کیے تھے ۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ لوگ جو ہیں اور جیسے نظر آتے ہیں ، ان کو ہر صورت میں پراعتماد رہنا چاہیئے اور اس بات کی فکر نہیں کرنی چاہیئے کہ دیگر لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ یقینی طور پر برا لگتا ہے جب کسی نوجوان لڑکی کو انٹرنیٹ پر ٹرالنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Courtesy: SpotboyE.com