Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔ بے نظیر بھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہو رہی ہے جبکہ موٹروے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔ اسلام آباد میں بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پردھندکے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثرہوا۔بے نظیر ایئرپورٹ پرپروازوں کی آمد اورروانگی میں تاخیرہوئی۔ اندرون اور بیرون ملک جانے والی کچھ پروازیں ری شیڈول بھی کردی گئیں ہیں۔ ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ موٹروے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو سفر کے دوران فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد:راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔ بے نظیر بھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہو رہی ہے جبکہ موٹروے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔ اسلام آباد میں بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پردھندکے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثرہوا۔بے نظیر ایئرپورٹ پرپروازوں کی آمد اورروانگی میں تاخیرہوئی۔ اندرون اور بیرون ملک جانے والی کچھ پروازیں ری شیڈول بھی کردی گئیں ہیں۔
ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ موٹروے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو سفر کے دوران فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔