تھر میں مزید ایک بچہ دم توڑ گیا،تعداد ایک سو اٹھارہ ہو گئی

شائع 24 جنوری 2016 07:34am

تھر:تھر میں خوراک کی کمی بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہورہی ہے۔ تھر میں مزید ایک بچہ دم توڑ گیا،جس کے بعد تھراور عمرکوٹ میں رواں ماہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو اٹھارہ ہوگئی۔

تھر اور عمر کوٹ میں رواں ماہ خوراک کی کمی،گیسٹرو اور ڈائریا سمیت مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہوکر کئی جانیں چلی گئیں۔حکومتی عہدیداروں نے اسپتالوں کا چکر لگایا، تھر باسیوں کو تسلیاں بھی دیں، لیکن یہ تسلیاں صرف طفل تسلیاں ہی ثابت ہوئیں اور عمرکوٹ اور تھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ابھی بھی مختلف اسپتالوں میں تین تین سو سے زائد افراد زیر علاج جبکہ دس سے زائد کو تشویشناک حالت کے سبب حیدرآباد ریفر کردیا گیا ۔

Read Comments