Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:پشاور میں تھانہ چمکنی کی حدود پھندو چوک سبزی منڈی کے قریب بم دھماکے میں مقامی مسجد کے مہتمم سمیت چار افراد زخمی ہو گئے،پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت ڈیڑھ سو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود پھندو چوک سبزی منڈی کے قریب دہشتگردی کی ایک اور وارات ہوئی۔بم دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے مقامی مسجد کے مہتمم کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے لئے دھماکا خیز مواد ریڑھی میں کیا گیا تھا، دھماکے سے مسجد کے مہتمم کی گاڑی تباہ ہوگئی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق تین کلو وزنی بم ریموٹ کنٹرول تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ادھر پولیس نے کارخانوں مارکیٹ اور ہشت نگری میں سرچ آپریشن کیا،کارروائی میں متعدد گھروں کی تلاشی کے دوران اکسٹھ افغان باشندوں سمیت ایک سو پچاس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
پشاور:پشاور میں تھانہ چمکنی کی حدود پھندو چوک سبزی منڈی کے قریب بم دھماکے میں مقامی مسجد کے مہتمم سمیت چار افراد زخمی ہو گئے،پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت ڈیڑھ سو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود پھندو چوک سبزی منڈی کے قریب دہشتگردی کی ایک اور وارات ہوئی۔بم دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے مقامی مسجد کے مہتمم کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے لئے دھماکا خیز مواد ریڑھی میں کیا گیا تھا، دھماکے سے مسجد کے مہتمم کی گاڑی تباہ ہوگئی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق تین کلو وزنی بم ریموٹ کنٹرول تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ادھر پولیس نے کارخانوں مارکیٹ اور ہشت نگری میں سرچ آپریشن کیا،کارروائی میں متعدد گھروں کی تلاشی کے دوران اکسٹھ افغان باشندوں سمیت ایک سو پچاس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔