شائع 20 ستمبر 2017 08:16am

اداکارہ حریم فاروق کی فلم پرچی کا ٹیزر جاری

کراچی : اداکارہ حریم فاروق کی فلم پرچی کا ٹیزر باضابطہ طور پر جاری کردیا گیا ہے، ٹیزر میں حریم فاروق کو گینگسٹر دکھایا گیا ہے ، ایک منٹ دورانیئے کے اس ٹیزر میں فلم کی دیگر میل کاسٹ کو دکھایا گیا ہے ، ٹیزر کے ذریعے فلم کے میوزک ، اس میں شامل رقص اور ایکشن کی بھی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

ملک میں عام طور پر کاروباری حضرات سے بھتہ وصول کرنے کیلئے پرچی کا سہارا لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک اس موضوع کو کسی فلم میں چھیڑا نہیں گیا تھا ۔

غالب امکان ہے کہ یہ فلم رواں سال دسمبر یا پھر آئندہ سال جنوری میں ریلیز ہوجائے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=blzsRyH7EXM

Read Comments