فلم بھائی 2پر کام جاری
ہدایتکار دیپک شیوڈسانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1997میں ریلیز کی گئی فلم بھائی کے دوسرے حصے پر کام شروع کردیا ہے۔
دیپک شیوڈسانی کی زیر ہدایت بننے والی ایکشن فلم میں سنیل شیٹی، پوجا بترا، سونالی بندرے اور اشیش وِدیارتھی مرکزی کرداروں میں دِکھے تھے۔
فلم اس سال کی ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی۔
دیپک کاکہنا تھا کہ وہ فلم کو جلد از جلد شروع کرنا چاہتے ہیں اور ان کی توجہ اسکرپٹ تمام کرنے پر مرکوز ہے۔
کاسٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے پاس فلم میں سنیل کیلئے رول ہے لیکن مجھے ان کے ساتھ ابھی ڈسکس کرنا ہے۔ ہمیں بھائی 2کیلئے نوجوان اداکاروں کی ضرورت ہے۔
دیپک شیوڈسانی ابھی جولی2کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں جو رواں سال 6 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
بشکریہ زی نیوز
Read Comments