شائع 20 ستمبر 2017 03:04pm

راکھی ساونت گرمیت سنگھ کی زندگی پر فلم بنائیں گی

اداکارہ راکھی ساونت کہتی ہیں کہ وہ گُرمیت رام سنگھ پر ایک فلم بنائیں گی جس میں ان کا کردار گُر میت رام سنگھ کی لے پالک بیٹی ہنی پریت انسان (جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ نیپال میں چُھپی ہوئی ہے)کا ہوگا۔

راکھی کا کہنا تھا کہ ہاں میں ہنی پریت کا کردار نبھا رہی ہوں کیوں کہ میں اُسے سات آٹھ سال سے جانتی ہوں۔ میں اس کے متعلق ہر چیز جانتی ہوں۔ مجھے یقین ہے وہ اس وقت لندن میں ہے۔ فلم کو میں اور میرے بھائی راکیش ساونت پروڈیوس کر رہے ہیں۔

فلم کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے سِکھ رہنما کو1999میں خاتون مریدوں سے زیادتی کے الزامات ثابت ہونے پر 25اگست کو جیل بھیج دیاگیا تھا۔ انہیں 20سال قید اور 30لاکھ کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments