اسلام آباد: سردی کی شدت کے ساتھ گیس نا پید

شائع 24 جنوری 2016 10:02am

اسلام آباد:راولپنڈی اسلام آباد میں سردی کی شدت کے ساتھ ہی اکثرعلاقوں میں گیس ناپید ہوگئی ہے۔ جہاں دستیاب ہوئی بھی تو وہاں پریشرکی کمی شہریوں کے آڑے آگئی ہے۔ شہری بوکھے رہنے پر مجبور ہوگے ہیں۔

جڑواں شہروں میں گیس لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے، بچے،بوڑھے سبھی بن کھائے اپنے کاموں کے لیے جانے لگے۔ خواتین بھی متعلقہ اداروں کی کارکردگی اورحکومتی بے حسی پر سیخ پا ہیں۔

شہریوں کا گلہ ہے کہ گیس تو آتی نہیں البتہ باقاعدگی سے بل ضرور ایتا ہے۔گیس لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام جہاں بڑھتی قیمتوں سے تنگ ہیں وہیں انھیں متبادل کے طور پرمہنگے داموں سلنڈر بھی خریدنے پڑتے ہیں۔

شہری موجودہ حالات میں ریلیف کے لیے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کوئی ایوانوں میں بیٹھا مسیحا ان کے ٹھنڈے چولہوں کو جلانے کا سبب پیداکرے۔

Read Comments