راولپنڈی: سوائن فلو وائرس نے ایک اورجان لے لی

شائع 24 جنوری 2016 11:47am

راولپنڈی:راولپنڈی میں سوائن فلو وائرس نے ایک اورجان لے لی،بینظیربھٹواسپتال میں وائرس سے متاثرہ پچپن سالہ شخص دم توڑ گیا۔

راولپنڈی میں ڈینگی کے بعد اب سوائن فلو نے شہریوں کی جان لینا شروع کر دی۔بینظیراسپتال میں سوائن فلو سے متاثرہ پچپن سالہ شخص جان کی بازی ہارگیا،سلیم کو چار روز پہلے اسپتال داخل کرایا گیا تھا اور پچپن سالہ سلیم بارہ کہو کا رہائشی تھا،اسپتال ذرائع کے مطابق بینظیر اسپتال کے سوائن فلو وارڈ میں اب بھی دو افراد زیرعلاج ہیں،سوائن فلوکے باعث راولپنڈی میں اب تک تیرہ افراد جان گنوا چکے ہیں۔

Read Comments