اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2017 06:52am

ماہرہ خان رنبیر کپور کے ساتھ امریکا میں سگریٹ نوشی کرتی پکڑی گئیں

پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ماہرہ خان ان دنوں نیویارک میں اپنے دیرینہ دوست بولی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں۔ ماہرہ کی رنبیر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں ماہرہ خان کے ہوٹل کے باہر دونوں اداکاروں کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی اپنی فلم کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے جبکہ ان دونوں اداکاروں کو دورانِ گفتگو سگریٹ نوشی کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ملاقات سے قبل جب مارچ میں ان دونوں اداکاروں کو دبئی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تو یہ چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئی تھیں کہ یہ اداکار ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کررہے ہیں اور ان نئی تصاویر نے ان افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔

Thanks to hindustantimes

Read Comments