چاچی 420 اب سیاست میں بھی انٹری کو تیار
بولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار کمال حسن (المعروف چاچی 420) نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔ گذشتہ دنوں اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ سیاست میں آرہے ہیں لیکن کسی موجودہ پارٹی کے ساتھ نہیں۔ انہوں میں سیاست میں آکر وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ جس کے بعد کمال حسن کی ملاقات نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال سے ہوئی۔ اس ملاقات کے چند گھنٹے بعد ہی انہوں نے ایک بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بات واضح ہے کہ میں سیاست میں آرہا ہوں اور تامل ناڑو کا وزیر اعلیٰ بننا چاہتا ہوں۔ #NEWSROOM — India Today (@IndiaToday) September 21, 2017 تاہم اب تک انہوں نے یہ بات واضح نہیں کی ہے کہ وہ کونسی پارٹی سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کریں گے۔ لیکن یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ انہیں اس مہینے کے آخر تک لانج کردیا جائے گا۔ حالیہ دنوں میں کمال نے سیاسی حالات میں خاصی دلچسپی لینا شروع کی اور تامل ناڑو کی موجودہ صورتحال پر پنی آرائ بھی پیش کی تھیں۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس پارٹی سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرتے ہیں۔ Thanks to indiatoday
Actor @ikamalhaasan can join politics if he sees a possibility for himself: @GVLNRAOhttps://t.co/4fqxBVUizL pic.twitter.com/SyYqNmTHkr