Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :سندھ اسمبلی کے احاطے میں مسمارکئے جانے والے سرکاری کوارٹرزکے مکین دوسرے روز بھی بے یارومددگارہیں۔پی ٹی آئی رہنماوں نے متاثرین سے ملاقات کی اورمتبادل رہائش فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تحریک انصاف کے رہنماوں نے احاطہ سندھ اسمبلی میں مسمارکوارٹرزکے متاثرین سے ملاقات کی اورہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔میڈیاسے بات چیت میں خرم شیرزمان نے کہا کہ متبادل رہائش کے بغیر کوارٹرزسے بے دخلی ظلم ہے،روٹی کپڑااورمکان کی دعویدارپیپلزپارٹی غریبوں سے چھت چھین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹواگرزندہ ہوتی توآغاسراج درانی کو اسپیکرکے عہدے سے ہٹادیتی۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آصفہ کی بلیوں کی تکلیف کاحکمرانوں کو احساس ہوگیامگرمتاثرین کاکوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے صوبے کی عوام کو کبھی خیرکی خبرنہیں ملی،یہ اسمبلی کبھی رینجرزکے اختیارات کم کرتی ہے توکبھی حکمرانوں کے فوائد کیلئے قانون سازی کرتی ہے،سیماضیاکا کہنا تھا کہ متبادل رہائش فراہم کرناسندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
کراچی :سندھ اسمبلی کے احاطے میں مسمارکئے جانے والے سرکاری کوارٹرزکے مکین دوسرے روز بھی بے یارومددگارہیں۔پی ٹی آئی رہنماوں نے متاثرین سے ملاقات کی اورمتبادل رہائش فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
تحریک انصاف کے رہنماوں نے احاطہ سندھ اسمبلی میں مسمارکوارٹرزکے متاثرین سے ملاقات کی اورہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔میڈیاسے بات چیت میں خرم شیرزمان نے کہا کہ متبادل رہائش کے بغیر کوارٹرزسے بے دخلی ظلم ہے،روٹی کپڑااورمکان کی دعویدارپیپلزپارٹی غریبوں سے چھت چھین رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹواگرزندہ ہوتی توآغاسراج درانی کو اسپیکرکے عہدے سے ہٹادیتی۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آصفہ کی بلیوں کی تکلیف کاحکمرانوں کو احساس ہوگیامگرمتاثرین کاکوئی پرسان حال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے صوبے کی عوام کو کبھی خیرکی خبرنہیں ملی،یہ اسمبلی کبھی رینجرزکے اختیارات کم کرتی ہے توکبھی حکمرانوں کے فوائد کیلئے قانون سازی کرتی ہے،سیماضیاکا کہنا تھا کہ متبادل رہائش فراہم کرناسندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔