اب عالیہ کا کیا ہوگا؟ سدھارتھ نے جیکولین کو والدین سے بھی ملوادیا
سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈز اور بولی وڈ اسمارٹی سدھارتھ ملہوترا ایک دوسروے کو اپنے فیملی ممبرز اور دوستوں سے ملوانا شروع ہوگئے۔ جیکولین اور سدھارتھ کے درمیان ان تمام معاملات کی شروعات حال ہی میں ریلیز ہوئی مووی 'اے جینٹلمین' کی شوٹنگ کے دوران ہوئی اور کچھ ہی عرصے میں ان کا رشتہ اچھے دوستوں سے بدل کر کچھ اور صورتحال اختیار کرگیا۔ اصل میں عالیہ اور سدھارتھ کے درمیان ایک طویل رشتہ بھی اسی وجہ سے ختم ہوگیا۔ حالانکہ جیکولین اور سدھارتھ کی جانب سے ابھی تک ان تمام باتوں کو بے بنیاد قرار دیا جارہا ہے لیکن افواہیں دم توڑنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق ان دونوں کا رشتہ مضبوطی اختیار کرتا جارہا ہے۔ ظاہر ہے جب سدھارتھ نئی دہلی میں نیرج پانڈے کی فلم 'آیارے' کی شوٹ پر تھے تو وہ جیکولین کو اپنے پیلس پر لے کر گئے اور انہوں نے سدھارتھ کے والدین کے ساتھ ڈنر بھی کیا۔ اس کے بعد سدھارت کو بھی جیکولین نے اپنے قریبی ساتھیوں سے ملوایا۔ یاد رہے جیکولین اب آنے والی فلم 'جڑواں 2' جو اگلے جمعے کو تھئیٹرز میں پیش کی جائے گی، اس میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون ہیں جبکہ اس میں ورون دھون اور تاپسی پنوں مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ جبکہ سدھارتھ ملہوترا یش چوپڑا 1969 کی 'اتفاق' کی ریمیک میں سوناکشی سنہا کے مخالف نظر آئیں گے۔ Thanks to indiatoday