شائع 23 ستمبر 2017 04:38pm

فیس بک نے متعارف کرایا واٹس ایپ کا نیا بٹن

فیس بک نے اپنی ایپ میں واٹس ایپ کا نیا ناقابلِ فہم بٹن بنایا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ نے میسجنگ کمپنی کو سال 2014میں 19ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور کوشش کی تھی کے دونوں سروسز کو قریب لاسکے۔

یہ بٹن، جو واٹس ایپ کا لوگو میسجنگ ایپ کے نام کے ساتھ دِکھاتا ہے، اینڈرائیڈ ایپ کے مین مینو میں موجود ہے۔

بظاہر لگتا ہے کہ یہ ایک شارٹ کٹ ہے جو آپ کا وقت بچائےگا۔

اِسے دبانے سے فیس بک سے واٹس ایپ لانچ ہوجاتا ہے تاکہ ضرورت کے وقت سوشل نیٹورک کی سائٹ کو چھوڑ کر اپنی فون اسکرین پر واٹس ایپ کھول سکیں۔

تاہم مینو سے واٹس ایپ کھولنے میں اتنا ہی وقت لگتا ہے جتنا دوسری طرح سے لگتا ہے اور بہت سے لوگ جب انہیں پیغام موصول ہوتا ہے تو واٹس ایپ کو اپنے فون میں نوٹیفیکیشن بار سے ہی کھول  لیتے ہیں۔

یہ لیے جانے والے اس اقدام کو مزید الجھادیتا ہے کہ اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی میسنجر کھُلا ہوا ہے تو دوستوں سے بات چیت کرنے کیلئے زیادہ معقول میسنجر ہی ہوگا۔

اس بٹن کی آزمائش چند لوگوں پر کی گئی  ہے۔

Independent بشکریہ

Read Comments