ریس 3میں جیکولین فرنینڈس پولیس والی بنیں گی
سلمان خان فلم ریس کے تیسرے حصے میں سیف علی خان کی جگہ نظر آئیں گے جبکہ انیل کپور کے کردار میں جیکولین فرنینڈس کو دیکھا جاسکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے مطابق ریس 3میں جیکولین خاتون پولیس والی کا کردار ادا کرتی دِکھائی دیں گی۔
بولی وڈ لائف کے مطابق جیکولین کا فلم میں دلچسپ کردار ہے۔
فلمساز فرنچائز کی اس فلم کیلئے کسی تازہ چہرے کو لینا چاہتے تھے۔ فلم کے گذشتہ دو حصوں میں پولیس والے کا کردار انیل کپور نے ادا کیا تھا۔لہٰذا اس بار یہ کردار جیکولین اداکریں گی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس تھرلر میں جیکولین کے کئی ایکشن اسٹنٹ ہیں جو وہ خود کریں گی۔
بشکریہ زی نیوز
Read Comments