شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

شائع 11 دسمبر 2015 06:33pm

اسلام آباد: پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،میزائل ستائیس سو پچاس کلومیٹر پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیاگیا ہے ، بیلسٹک میزائل دو ہزار سات سو پچاس کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین میزائل کے تجربے کا مقصد اس کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پہلوو¿ں کا جائزہ لینا تھا۔

Read Comments