شائع 27 ستمبر 2017 06:26am

شاہ رخ خان اور ایشوریا نے ایک ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا، وجہ کیا ہے؟

شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے بچن نے فلم 'اے دل ہے مشکل' کے بعد سے اب تک تین بڑی فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ حالانکہ ہم سب ہی اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ ان دونوں کی جوڑی سلور اسکرین پر کمال کردیتی ہے جیسا کہ ہم دیوداس، محبتیں اور اے دل ہے مشکل میں دیکھ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کو تین بڑی فلموں کی ایک ساتھ آفر آئی تاہم دونوں نے ہی ان میں کام کرنے سے بالکل انکار کردیا جس سے یہ شکوک وشبہات ظاہر ہونے لگے کہ شاید ان دونوں کے درمیان تعلقات ناساز ہیں۔

لیکن ایسا بالکل نہیں ہے ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات بالکل درست ہیں انہیں کچھ دنوں قبل ایک ساتھ ووگ ویمن آف دی ایئر ایوارڈ 2017 کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا۔

https://youtu.be/PzPX29isBSw

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے صرف اس وجہ سے ایک ساتھ ان تینوں فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا کیونکہ ان فلموں کے اسکرپٹ ان کے معیار کے مطابق نہیں تھے۔ تاہم اگر کسی فلم کا اسکرپٹ ان کے معیار پر پورا اترتا ہے تو وہ ضرور اس فلم میں کام کرنے کو اولین ترجیح دیں گے۔

Thanks to bollywoodlife

Read Comments