بولی وڈ میں انٹری سے قبل ہی جھانوی کپور بجلیاں گرانے لگیں
بولی وڈ کی ناگن سری دیوی کی بیٹی نے بولی وڈ میں انٹری سے قبل ہی بجلیاں گرانا شروع کردیں۔ انہیں بی ٹاؤن کی تقریباً تمام ہی تقریبات میں شرکت کرتے دیکھا جاتا ہے اور ابھی سے دن بدِن ان کے مداحوں کی تعداد میں خاصہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ آج ہم آپ کو جھانوی کپور کی حال ہی میں مختلف مقامات پر لی گئی کچھ تصاویر دکھانے جا رہے ہیں امید ہے آپ کو پسند آئیں گی۔ دیسی ریمبو کُرتا اسٹائل میں۔ ان دیسی لُکس میں جھانوی کپور کسی موجودہ بولی وڈ اداکارہ سے کم نہیں لگ رہیں۔ جھانوی کی مسکراہٹ دیکھنے والوں کو بہت لُبھاتی ہے۔ مستقبل میں جھانوی کپور دیسی گرل پریانکا چوپڑا کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہوں گی۔