زرداری خاندان سمیت پی پی سے چلے جائیں،ناہید خان

شائع 25 جنوری 2016 05:55am

کراچی :پیپلزپارٹی ورکرزکے رہنماوں کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری پی پی پارلیمنٹرین کے صدر بن کرنیا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں پیپلزپارٹی ورکرزکا پہلا کنونشن موجودہ پیپلزپارٹی میں نظراندازکیے گئے بے نظیربھٹوکے جیالوں کا اجتماع ثابت ہواناہیدخان اورصفدرعباسی کا مطالبہ ہے کہ آصف علی زرداری خاندان سمیت پیپلزپارٹی سے چلے جائیں،بے نظیربھٹوکی پیپلزپارٹی کوقابضین سے آزاد کرانا ہوگا،بلاول کواس پیپلزپارٹی کا چئیرمین بنایا گیا جس کی کریم زرداری صاحب خود کھائیں گے۔

ڈاکٹرصفدرعباسی اورجنرل احسان، ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ،ممتازجنیدی،روجھان آفریدی اظفررضوی کا کہنا تھا کہ بے نظیربھٹوکے وژن کوختم کرنے پرآصف زرداری کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

پیپلزپارٹی ورکرزکے رہنماوں کا کہنا تھا کہ بے نظیربھٹوجب خون میں لت پت تڑپ رہی تھیں رحمن ملک ، بابراعوان اورفرحت اللہ بابرانہیں چھوڑکراسلام آباد فرارہوگئے۔

Read Comments