لاس اینجلس:ہا لی وڈ میں ٹاپ ہیرو ز میں شمار کئے جانے والے ا داکار ٹام کروز اب نظر آئیں گے مشہور فلم دی ممی کے ری میک میں ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹام کروز نے مشہور زمانہ فلم دی ممی کے ری میک میں کام کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا،فلم میں کنگز مین کی اداکارہ صوفیہ بوٹیلا بھی نظر آئیں گی۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس بار فلم میں ولن کا کردار ایک خاتون ممی کے حصے میں آئے گاجبکہ مرکزی کردار ٹام کروز نبھائیں گے۔
یہ فلم یونیورسل اسٹوڈیوز کے تحت بنائی جارہی ہے،دی ممی کے علاوہ یونیورسل اسٹوڈیو ماضی کی شہرہ آفاق فلمیں مثلاً ڈریکولا ،فرینکنسٹائن،دی انوزیبل مین،دی برائڈ آف فرینکنسٹائن اور وین ہیلسنگ وغیرہ کی ری میک بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔