ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا نے اداکاری اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ اب پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پریانکا امریکی ٹی وی سیریز کے طرز پر بننے والے سیریل اٹس مائی سٹی کو پروڈیوس کر رہی ہیں۔
یہ سیریل ممبئی میں رہنے والی چار لڑکیوں کی حقیقی زندگی کی کہانی کے گرد گھومتا ہے جو کامیاب زندگی گزارنے کے لئے مختلف مشکلات میں پھنس جاتی ہیں،سیریز چودہ اقساط پر مشتمل ہے اور یہ ہفتہ وار نشر کی جائے گی۔