ممبئی:بھارت کے مقبول ترین شو بگ باس 9 کا اختتام ہو چکاہے اور اس سیزن کے فاتح سب کے چہیتے پرنس نرولا قرار پائے ہیں ،پرنس نے بگ باس کی ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے اور نورا کے تعلقات کے حوالے سے کیا اہم انکشاف۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بگ باس 9 کی ٹرافی جیتنے والے پرنس نرولا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگ باس جیتنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے ،میں نے گھر میں تقریباً ایک سو پانچ دن گزارے ہیں اور یہ دن میری زندگی کے اہم ترین دن ہیں جنہیں میں کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کیشور نہ ہوتیں تو وہ یہ شو کبھی نہیں جیت پاتے میں اپنی جیت کیشور کے نام کرتا ہوں ۔
بگ باس کے گھر کے اندر بنائے گئے رشتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں اور نورا گھر کے اندر ملے، ہمارے درمیان اچھی دوستی ہوگئی اور ہم ایک دوسرے کے قریب آگئے۔
اب یہ شو جیتنے کے بعد بھی میں نورا کے ساتھ اپنے رشتے کو برقرار رکھنا چاہتا ہوں ،نورا میری بہت اچھی دوست ہیں اور ہم ایک دوسرے کے بے حد قریب ہیں۔
واضح رہے کہ پرنس بگ باس کے اس سیزن کے فاتح ہیں انہیں یہ شو جیتنے کے لئے پینتیس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے نوازا گیا ہے،جبکہ رشب سنہا نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔