شائع 02 اکتوبر 2017 06:07am

بگ باس 11: جب عرشی خان نے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات لگائے

جیسا کہ دیکھنے میں آیا ہے عرشی خان نے بھی بگ باس 11 میں انٹری مار دی ہے۔ ماڈل اور اداکارہ عرشی خان خبروں میں رہنا بخوبی جانتی ہیں اور اکثر ان کا کوئی نہ کوئی اسکینڈل سامنے آتا رہتا ہے۔

ان کا سب سے بڑا اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی پر غیر اخلاقی تعلقات کے سنگین الزامات لگائے۔

جب میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کے ان کے شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات ہیں تو پہلے انہوں نے ان خبروں کی تردید کی اور کہا 'دبئی میں میرے بہت سے دوست اور فیملی ممبرز ہیں اور اکثر دبئی آنا جانا لگا رہتا ہے۔ پاکستانی کرکٹرز کو دبئی میں گھومتے، شاپنگ کرتے اور پارٹیاں کرتے دیکھا جاتا ہے اور اکثر وہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی کو ملتے رہتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں شاہد آفریدی کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہوں'۔

بعد ازاں وہ اپنے اس بیان سے مکر گئیں اور سنسنی خیز انکشافات کر ڈالے انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا 'ہاں میرے آفریدی کے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات ہیں، کیا مجھے کسی کے ساتھ سونے کے لئے بھارتی میڈیا کی اجازت کی ضرورت ہے؟ یہ میری نجی زندگی ہے اور میرے لئے یہ پیار ہے'۔

عرشی خان کا تعلق افغانستان سے ہے جب وہ محض 4 سال کی تھیں تو ان کی فیملی نے بھوپال ہجرت کرلی تھی۔ انہیں ایک تھیئیٹر ڈائریکٹر احسان چشتی کے ساتھ بھی کئی مرتبہ دیکھا گیا ان کا تعلق بھی بھوپال سے ہی ہے۔ عرشی نے ڈائریکٹر کو خاصا متاثر کیا جس کے بعد انہیں اداکاری کو اپنا شعبہ بنانے کی رائے بھی دی گئی۔ عرشی نے ان پر بھی کئی سنگین الزامات لگائے۔ یہ سب کچھ مارچ 2015 میں ایم بی کلب لکھنؤ میں ہوا۔

تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ وہ بگ باس میں انٹری کے بعد کئی اور تنازعات کا شکار بننے جارہی ہیں کیونکہ انہیں خبروں میں رہنے کا فن معلوم ہے۔

Thanks to bollywoodlife

Read Comments