ملتان:سیزنل انفلوئنزامیں مبتلاایک نوجوان دم توڑگیا

شائع 25 جنوری 2016 08:41am

ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے مرض میں مبتلا ایک نوجوان دم توڑ گیا،رواں برس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

نشتر اسپتال ملتان میں زیرعلاج سیزنل انفلوئنزا میں مبتلا نوجوان دم توڑ گیا،قاسم بیلا کے رہائشی سہیل کو چند روز قبل اسپتال لایا گیا تھا،نشتراسپتال ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے سینتیس مریض داخل ہیں،رواں سال سیزنل انفلوئنزا سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سیزنل انفلوئنزا قوت مدافعت کی کمی کے باعث بچوں ،خواتین اور بزرگوں میں ہوسکتا ہے۔

Read Comments