شائع 02 اکتوبر 2017 10:02am

دنیا کے امیر ترین شخص کی بیٹی کیسی زندگی گزارتی ہے؟

ملیے ان سے یہ ہیں دنیا کے سب سے امیر ترین آدمی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفر کیتھرائن گیٹس، ان کی عمر 21 سال ہے۔ ان کے پاس دولت کے انبار ہونے کے باوجود حیران کن طور پر وہ ایک سادہ زندگی بسر کرتی ہیں۔

جینیفر، میڈینا واشنگٹن میں پیدا ہوئیں اور وہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ ان کی زندگی گھوڑے کی سواری (ہورس رائیڈنگ) کے گرد ہی کھومتی رہتی ہے اس کے علاوہ وہ اپنی تعلیم اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے حاصل کررہی ہیں۔

ان کے والد بل گیٹس نے اب تک 89 بلین ڈالرز کی جائیداد بنالی ہے اور اطلاعات کے مطابق جینیفر کو دسیوں ملین ڈالرز کے گھوڑے اور استبل خرید کر دے چکے ہیں۔ لیکن جینیفر گیٹس اس طرح کے لوگوں میں سے نہیں جو پیسے کو اپنے سر پر سوار کر لیتے ہیں اور سب کو خود سے نیچا سمجھتے ہیں۔

اس دنیا کے سب سے زیادہ دولت مند باپ کی بیٹی ہونے کے باوجود بھی ان کا انسٹا گرام کا پیج اس بات کا ثبوت دیتا ہے کہ وہ ایک سادہ اور عام انسانوں کی طرح ہی زندگی بسر کرتی ہیں۔

ان کی زندگی کی کچھ مزید تصاویری جھلکیاں دیکھیں۔

Thanks to nextshark

Read Comments