بلدیاتی آرڈیننس میں ترمیم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

شائع 25 جنوری 2016 08:49am

لاہور:تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف نے بلدیاتی آرڈیننس میں ترمیم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے اسحاق خان خاکوانی اور مسلم لیگ قاف کے کامل علی آغا کی جانب سے الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں،دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد بلدیاتی قوانین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی۔

لارڈ مئیر کے انتخاب کے لیے ہاوٴس کو تقسیم کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے،آئین خفیہ رائے شماری کا حق دیتی ہے،آزاد امیدواروں کو زبردستی پارٹی میں شمولیت پر مجبور نہیں کیا جا سکتا،نوجوانوں اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں میں اضافے اور سلیکشن مراعات یافتہ طبقہ کو نوازنے کے لیے کیا گیا ہے،اس طرح مراعات یافتہ طبقہ پھر برسراقتدار آ جائے گا۔

عدالت لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں کی گئی ترمیم کو کالعدم قرار دے،درخواست کے فیصلے تک لارڈ مئیر اور دیگر نشستوں پر انتخابی عمل کو روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

Read Comments