Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے اموات کا سلسلہ جاری ہے،آج بھی ایک بچے سمیت تین افراد چل بسے،رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد چورانوے تک جا پہنچی ہے۔تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج بھی کئی افراد موت کی آغوش میں چلے گئے، انتقال کرنے والوں میں پندرہ روز کا بچہ بھی شامل ہے ،مریضوں کیلئے حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات صرف ہمدردی تک محدود ہیں، جبکہ تھر کے اسپتالوں کی ناقص صورتحال مزید جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔ اب تک تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں ایک سو چھپن افراد زیر علاج ہیں جن میں سے چھ افراد کو تشویشناک حالت کے بعد حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کئی بچوں کو بدین کے سول اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔
تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے اموات کا سلسلہ جاری ہے،آج بھی ایک بچے سمیت تین افراد چل بسے،رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد چورانوے تک جا پہنچی ہے۔
تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج بھی کئی افراد موت کی آغوش میں چلے گئے، انتقال کرنے والوں میں پندرہ روز کا بچہ بھی شامل ہے ،مریضوں کیلئے حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات صرف ہمدردی تک محدود ہیں، جبکہ تھر کے اسپتالوں کی ناقص صورتحال مزید جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔
اب تک تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں ایک سو چھپن افراد زیر علاج ہیں جن میں سے چھ افراد کو تشویشناک حالت کے بعد حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کئی بچوں کو بدین کے سول اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔