جڑواں 2کا باکس آفس پر راج
ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دینے کے بعد ایک بار پھر بولی وڈ اداکار ورون دھون سنیما اسکرین پر راج کرتے دِکھائی دے رہے ہیں۔
اس بار ان کی فلم جڑواں 2نے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔
یہ بات جان کر آپ حیران ہوں گے کہ محض تین دنوں میں ڈیوڈ دھون کی زیر ہدایت بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر 59کروڑ روپے کمالیے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ صرف ہفتے کے روز فلم نے 22کروڑ روپے اکٹھے کیے۔
معروف فلم ناقد اور بزنس تجزیہ کار تران آدرش نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی۔
#Judwaa2 Fri 16.10 cr, Sat 20.55 cr, Sun 22.60 cr. Total: ₹ 59.25 cr. India biz... Will score BIG numbers again today [holiday]...
— taran adarsh (@taran_adarsh) October 2, 2017
جڑواں 2، 1997میں بننے والی بلاک بسٹر فلم جڑواں کا ری میک ہے۔ اس فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
جڑواں 2میں جیکولین فرنینڈس اور تاپسی پنو اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔
بشکریہ زی نیوز