شائع 02 اکتوبر 2017 01:33pm

گووندا کی ہو  رہی ہے فلم انڈسٹری میں واپسی

بولی وڈ کے نامور مزاحیہ اداکار گووندا، ابھیشیک ڈوگرا کی فلم سے انڈسٹری میں واپسی کیلئے پر تول رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر فلم کا نام فرائی ڈے ہے اور اس میں فلم فکرے کے اداکار ورون شرما بھی اداکاری کے جوہر دِکھائیں گے۔

ابھیشیک ڈوگرا نے ہی سونم کپور کی فلم ڈولی کی ڈُولی کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے تھے۔

نامور فلم ناقد اور ٹریڈ تجزیہ کار تارن آدرش نے مداحوں کو گووندا کی واپسی کی خبر ٹوئٹر پر دی۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments