چھوٹے نواب کو 'بری نظر' سے بچانے کے لئے کپور فیملی کا انوکھا قدم
بولی وڈ کے نواب اور بیبو کرینا کپور کے بیٹے تیمور خان نے جب سے اس دنیا میں قدم رکھا ہے تبھی سے میڈیا اور کیمرے ان پر نظر رکھتے اور پیچھے لگے رہتے ہیں۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرینا کپور خان کے خاندان والوں نے ایک انتہائی انوکھا قدم اٹھا لیا ہے۔ بولی وڈ کا مشہورِ زمانہ کپل 20 دسمبر 2016 کو قدرت کی جانب سے بیٹے سے نوازا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کپور فیملی نے تیمور خان کو بری نظر سے بچانے کے لئے ایک انتہائی انوکھا قدم اٹھالیا ہے۔ کرینا اور پورے کپور خاندان نے مل کر تیسری جنس کے افراد کو 51000 روپے عطیہ کردیئے تاکہ ان کے بچے کو کسی کی نظر نہ لگے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں بھارت میں ان تیسری جنس والے افراد کو خدا کی طرف سے رحمت مانا جاتا ہے اور وہاں کے لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ان کو خوش کرنے سے کوئی بھی برا یا شیطانی سایہ ان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔ اسی طرح چاہے کپور خاندان بھی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہوجائے مگر ان کی سوچ بھی ایک عام ہندوستانی کی طرح ہے اور اسی طریقے پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے تیمور کو بری نظر سے بچانے کے لئے پیسے عطیہ کردیئے۔ یاد رہے سیف اور کرینہ کی شادی 16 اکتوبر 2012 کو ایک لمبے افیئر کے بعد ہوئی اور اب ان کی زندگی میں تیمور نے مزید رنگ بکھیر دیئے ہیں۔ Thanks to bollywoodshaadis